• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل اور امریکا کا مشترکہ کامیاب تجربہ، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی؟

اسرائیل اور امریکا کا مشترکہ کامیاب تجربہ، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی؟

تل ابیب: اسرائیل پاکستان سمیت کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے گاہے بگاہے مختلف ہتھیاروں کے تجربات کر رہا ہے۔حال ہی میں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے جدید میزائل ‘ایرو تھری’ کا مشترکہ کامیاب تجربہ کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈیفنس نیوز کے مطابق ایرو تھری نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جدید میزائل جوہری ہتھیار بھی ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسرائیل نے ایرو تھری نامی یہ جدید سپر سونک میزائل امریکا کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ میزائل کو اسرائیل کی آئرن ڈوم کا حصہ بنا لیا گیا، جو آئندہ کسی بھی آپریشن میں استعمال کیا جا سکے گا۔میزائل کا تجربہ صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب کیا گیا، جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔میزائل کے تجربے کے موقع پر امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کے اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply