• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انجلیناجولی کا فارسی نظم میں ایرانی عوام سے اظہارِ یکجہتی

انجلیناجولی کا فارسی نظم میں ایرانی عوام سے اظہارِ یکجہتی

ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے ایرانی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے فارسی کی نظم شئیر کر دی۔

انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر نظم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایرانی دوست نے مجھے اس نظم کی یاد دلائی، میں آج ان تمام نوجوان ایرانیوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو ایرانی خواتین کے ساتھ کئی دہائیوں سے کیے جانے والے جبری سلوک کے خلاف بہادری سے کھڑے ہیں۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی انجیلنا جولی ایرانی اور افغان خواتین کے حق میں آواز بلند کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ کردستان سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اخلاقی پولیس نے 13 ستمبر کو ٹھیک سے اسکارف نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا جو دوران حراست دم توڑ گئی تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جس کے بعد ایران میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرے شروع ہو گئے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، اس پر امریکی صدر کا بھی کہنا تھا کہ امریکا ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایران میں مظاہروں میں شامل خواتین اور طلبا کے خلاف کریک ڈاؤن کی اطلاعات پر فکر مند ہوں۔ امریکا ایرانی حکام کو ذمہ دار ٹھہراتے رہیں گے اور لوگوں کے آزادانہ احتجاج کے حق کی حمایت کرتے رہیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply