چین:فضا میں اُلٹی چلنے والی پہلی ٹرین متعارف

چین نےپہلی فضامیں الٹی چلنےوالی ٹرین متعارف کردای،جسےچلانےکیلئےاب انسانوں کی بھی ضرورت نہیں ہوگئی،یہ خودکارطریقےسےچلےگی۔
تفصیلات کےمطابق چین کے شہر ووہان میں متعارف کرائےگئےاس منصوبےکےپہلےمراحلےکوعوام کیلئےکھولاگیااورلوگ صرف10کلومیٹرسےزیادہ سفرنہیں کرسکتے۔
فضا میں معلق نظر آنے والی مونو ریل ٹرین 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گی۔
اس ٹرین کا تمام تر آپریشن جیسے چلنا، اسٹیشنز پر رکنا یا دروازے کھلنا وغیرہ مکمل طور پر آٹومیٹک ہے اور اس کیلئے انسانوں کی ضرورت نہیں۔
آپٹکس ویلی ٹریک نامی کمپنی اس ٹرین کو چلا رہی ہے اور اس کے مطابق مونو ریل کا ڈیزائن منفرد ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کمپنی نے بتایا کہ یہ ٹرین ایک سنگل لائن پر معلق نظر آتی ہے اور اس پر سفر کرنے والے افراد کو ٹریفک جام جیسے مسئلے سے نجات مل جائے گی۔
یہ ٹرین فضا میں الٹی معلق نظر آتی ہے اور اس میں سفر کرنے والے افراد ووہان شہر کا منفرد نظارہ کر سکتے ہیں۔فضا میں معلق ہونے کی وجہ سے اسے اسکائی ٹرین بھی کہا جاتا ہے۔ابتدائی مرحلے میں اس ٹرین پر 220 افراد سفر کر سکیں گے۔یہ ٹرین مقناخیزی نظام کے تحت سفر کرے گی یعنی ٹرین پٹری کے مقناطیسی میدان پر ہوا میں معلق ہوکر چلتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply