وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترکمانستان کے شہر سرحت آبات میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ منصوبے کو حقیقت میں بدلنے پر تاپی ممالک کے شکرگذار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انرجی کوریڈور میں گیس، ریل، روڈ اور مواصلات کا نظام شامل ہے۔
تقریب میں ترکمانستان کے صدر، افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ ایم جے اکبر بھی شریک تھے۔
اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترکمانستان کے شہر میری میں ترکمان صدر قربان محمدوف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون، توانائی، تجارت اور اقتصادی راہداری کے حوالے سے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور علاقائی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا۔
10 ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے تحت 1800 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے ترکمانستان سے قدرتی گیس افغانستان، پاکستان اور بھارت کو فراہم کی جائے گی۔
توقع ہے کہ یہ منصوبہ 2019 میں مکمل ہوگا جس سے پاکستان کو یومیہ 1325 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس حاصل ہوگی
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں