• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جلسے کی اجازت نہ مل سکی، تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

جلسے کی اجازت نہ مل سکی، تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

تحریک انصاف نے جی نائن میں جلسے کےلئے اسلام آباد انتظامیہ کو دوبارہ درخواست جمع کرا دی۔

درخواست میں انتظامیہ کے سوالوں کے جواب بھی دیئے گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا، دوسری جانب جلسے کی اجازت کےلئے تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹا دیا۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں بابراعوان اورعلی نواز اعوان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کی اور جلسے کےلئے این او سی سے متعلق تفصیلی درخواست جمع کروائی۔رہنمائوں نے انتظامیہ سے 4 نومبر کو جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان جلسے اور دھرنے کا جلد این او سی جاری کرنے کی ایک بار پھر درخواست کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب این او سی نہ ملنے کےخلاف تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرلیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خوامخواہ معاملے کو طول کرکے این او سی جاری نہیں کررہے، کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے اور آئی جی کو خصوصی سیکیورٹی کےلئے ہدایات جاری کی جائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply