• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، سپاہی ظہیر احمد شہید

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، سپاہی ظہیر احمد شہید

مظفرآباد: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے تھب سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارتی فوج نے تھب سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر سپاہی ظہیر احمد نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا۔واضح رہے کہ شہید ظہیر احمد کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر کے گاؤں سلطان پور سے تھا۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply