• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وسیم اکرم سے ویرات کوہلی کے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل

وسیم اکرم سے ویرات کوہلی کے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل

دبئی: دنیائے کرکٹ میں سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے وسیم اکرم کی بھارت کے معروف بلے باز ویرات کوہلی سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ سے قبل دونوں کھلاڑیوں کی غیر رسمی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں دبئی کے انٹرنیشنل کر کٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی پہلے مسکراتے ہوئے وسیم اکرم سے گلے ملے اور پھر دونوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ویرات کوہلی نے دو دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے بھی گراؤنڈ میں ملاقات کی تھی۔ انہوں نے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے سب سے بہترین بلے باز ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply