• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بیمار پڑ گئے ، جیل سے اسپتال منتقل

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بیمار پڑ گئے ، جیل سے اسپتال منتقل

راولپنڈی : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کے ای سی جی سمیت دیگرٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدرکو 5 اگست کو اڈیالہ جیل میں طبعیت خراب ہونے پرسخت سیکیورٹی حصار میں پمز اسپتال کے امراض قلب پہنچایا گیا تھا، جہاں تین رکنی میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد انہیں پرائیوٹ کمرے میں منتقل کردیا تھا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے پمزمیں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وارڈ کو سب جیل قرار دیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سابق وزیراعظم کے داماد کے ابتدائی ٹیسٹ میں ان کا شوگرلیول اور بلڈپریشر بڑھا ہوا تھا اور پیٹ میں شدید درد کی شکایت پرانہیں آرام کا انجکشن بھی لگایا گیا تھا۔ بعدازاں 14 اگست کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طبعیت بہترہونے پر پمزاسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply