• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سکندر سلطان نے میری دیانتداری پرسوال کھڑا کیا، 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوائوں گا: عمران خان

سکندر سلطان نے میری دیانتداری پرسوال کھڑا کیا، 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوائوں گا: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکندر سلطان! تمہارے جیسا دو نمبر آدمی پہلے کبھی الیکشن کمیشن میں نہیں بیٹھا، تم نے میری دیانتداری پر سوالیہ نشان کھڑا کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوائوں گا، یہ شریف خاندان کا ملازم ہے، اسے پیچھے سے ہدایات آتی ہیں۔

کامونکی میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چوروں کا ساتھ دینے والوں کےلئے پیغام ہے، اللہ کا واسطہ ہے، قرآن کی آواز سن لو، دیکھ لو قوم کہاں کھڑی ہے۔ بلاول ایسے اردو بول رہا ہوتا ہے جیسے انگریز بول رہا ہوتا ہے۔ شہباز شریف! ساری زندگی تم نے طاقتور کے جوتے پالش کئے اور کمزور پر ظلم کیا۔ شہباز شریف! تم سے بات کون کر رہا ہے؟ تم تو ڈگی میں چھپ کر بوٹ پالش کرنے جاتے ہو۔

عمران خان نے کہا کہ میں انہیں پیغام دے رہا ہوں جنہوں نے تمہیں اجازت دی اوپر بیٹھنے کی، عوام اور فوج مل کر ملک کو مضبوط کرتے ہیں، چوروں کے ساتھ نہ کھڑے ہوں، جو ان کے ساتھ ملے گا، لوگ اس سے نفرت کرینگے۔ اللہ نے تمہیں نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی، جھوٹوں کے ساتھ ملو یا حق کے ساتھ۔ تم نے کہا تھا یہ چور ہیں، اب ان ساروں کو ڈرائی کلین کر کے دوبارہ ہمارے اوپر مسلط کر دیا۔کبھی کہتے ہو یہ چور ہیں، کبھی انہیں پاک کر دیتے ہو۔خدا کے واسطے پاکستانی قوم کو جانور نہ سمجھو، ہم گائے بھینسیں نہیں ہیں۔گاڑی ہے۔موٹر سائیکل ہے، چنگچی ہے اور اگر یہ نہیں بھی ہے تو پیدل میرے ساتھ اسلام آباد چلو۔اللہ سے دعا کرتا ہوں مجھے ارشد شریف والی موت دینا۔گیڈروں والی نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کے لیے ہر سال 9 ارب روپے اکٹھے ہوتے ہیں۔القادر یونیورسٹی شروع کی اس میں 100 فیصد بچے فری پڑھتے ہیں۔سب سے بڑا شوکت خانم اسپتال کراچی میں بن رہا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ہم بھیڑ بکریاں نہیں، گائے بھینسیں نہیں ہیں۔انسان ہیں، اللہ نے کہا ظلم کا مقابلہ کرو۔ڈگی میں بات کرنے والے سے کیا بات کروں گا۔شہباز شریف نے ساری زندگی کیا کیا ہے؟۔حکمرانوں نے ملک کو لوٹا۔لوگوں نے مجھے ووٹ دیئے۔ان کارکردگی پر لوگ حکمرانوں کے خلاف تھے۔جوتنقید کرتا ہےانہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں۔یہ ملک تب تگڑا ہوگا۔جب ادارے مضبوط ہوں گے، ادارے تب تگڑے ہوتے ہیں جب قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے میں نے لندن میں فلیٹ نہیں بنائے۔میراجینا مرنا پاکستان میں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply