• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے دادو گرڈ سٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا

پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے دادو گرڈ سٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا

پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دادو گرڈ سٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے 36 گھنٹے مسلسل کام کے بعد 2 اعشاریہ 4 کلومیٹر پر پروٹیکشن بند بنایا گیا۔ بند کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ رہا۔

گرڈ اسٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے نہ صرف یہ گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی۔

پاک فوج اور انجینئرز کور کے تمام پلانٹ آلات کو ِاس کام پر لگایا گیا۔ علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ منچھر جھیل سے خارج ہونے والا سیلابی ریلا دادو کا رنگ بند عبور کر کے آبادی کی جانب بڑھنے کے باعث500کے وی گرڈ اسٹیشن کو خطرہ تھا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز دادو میں سیلابی ریلے سے گرڈ اسٹیشن کو بچانے کی فوری ہدایات دی تھیں۔ وزیرِ اعظم نے اعلیٰ سول و فوجی قیادت کو تمام تر وسائل بروئے کار لا کر گرڈ اسٹیشن کو سیلاب سے بچانے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ گرڈ اسٹیشن کو فوری طور پر سیلاب سے متاثر ہونے سے بچایا جائے۔ گرڈ اسٹیشن کا بچاؤ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے نہایت ضروری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply