• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملکہ برطانیہ کی وفات پر پاکستان میں یوم سوگ ، پرچم سر نگوں

ملکہ برطانیہ کی وفات پر پاکستان میں یوم سوگ ، پرچم سر نگوں

ملکہ برطانیہ کی وفات پر برطانوی حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آج پاکستان میں یومِ سوگ منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں آج ملکہ برطانیہ کی وفات پر یوم سوگ منا یا جا رہا ہے۔ سرکاری عمارتوں پر پرچم سر نگوں ہے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد وزارت خارجہ کی تجویز پر وزیراعظم نےپاکستان میں یوم سوگ منانے کی منظوری دی۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کو ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر تعزیتی خط بھی تحریر کیا تھا۔

اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن آمد پر وزیر اعظم ملکہ الزبتھ دوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہائی کمیشن میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے تھے۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ ان کی عمر 96 سال تھی۔ برطانوی حکومت کی جانب سے ملک میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔

ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی۔ ملکہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ویسٹ منسٹر ایبی پر ادا کی جائیں گی۔

ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جس کے بعد ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply