لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف مقدمات کا مقصد سیاست سے باہر نکالنا تھا۔
قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مریم نواز کو مبارکباد دی اور کہا کہ مریم نواز کے خلاف مقدمات جھوٹے تھے۔ میرے اور مریم نواز کے خلاف مقدمات سیاسی تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات کا مقصد سیاست سے باہر نکالنا تھا اور یہ چاہتے تھے کہ میں سزا سن کر پاکستان نہ آؤں۔
Advertisements

نواز شریف نے کہا کہ بیمار بیوی کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ گرفتاری دینے پاکستان پہنچا تھا۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں