ہمیں صبر نہیں انصاف چاہیے، والدین

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے متعلق کیس میں عدالت کے طلب کرنے پر وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے شہدا کے والدین کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں صبر نہیں انصاف چاہیے۔ والدین نے سوال اٹھایا کہ ہمارے بچوں کے قاتلوں کو معافی دینے والی حکومت کون ہیں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ نہیں چاہتے دہشتگردی کےدروازے اس ملک میں دوبارہ کھولے جائیں۔ وہ کیسے اپنے بچے کے اس یقین کو ٹوٹنے دیں کہ انہیں انصاف ملے گا۔

ایک والدہ نے دہائی دیتے ہوٗے کہا کہ ان کا بچہ یہ کہتے شہید ہوگیا کہ اس کی ماں دہشت گردوں کو نہیں چھوڑے گی۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے متعلق کیس میں عدالت کے طلب کرنے پر وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے حکمنامے میں لکھوایا کہ چارہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے حکومت کو معاملے پر مثبت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سارے عمل میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین کو بھی ساتھ ملایا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے حکمنامے میں گزشتہ سماعت کا حکم نامہ دوبارہ شامل کیا جائے۔ حکومت انصاف کےلیے تمام اقدامات بروئے کار لائے گی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو متاثرین کی شکایات پر اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ حکومت سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث افراد کیخلاف مثبت اقدام اٹھائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply