• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا کے ارب پتی افراد میں ایلون مسک نمبرون،219 ارب ڈالر کے مالک

دنیا کے ارب پتی افراد میں ایلون مسک نمبرون،219 ارب ڈالر کے مالک

فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی۔ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کی دولت 219 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ ٹاپ ٹین میں 8 امریکی، ایک فرانسیسی اور ایک بھارتی شہری شامل ہے۔

دنیا کے ارب پتی افراد میں امریکی شہری ایلون مسک سرفہرست ہیں۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک 219 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔رواں برس ایلون مسک کی دولت میں 68ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر ایمازون کے بانی جیف بیزوس ہیں، ان کی دولت 171 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

فرانس کے شہری برنارڈ ارنالٹ انیڈ فیملی کے پاس 158 ارب ڈالر ہیں۔چوتھے نمبر پر مائیکروسافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس ہیں ، ان کی دولت 129 ارب ڈالر ہے۔

وارنر بفٹ 118 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔چھٹے نمبر پر امریکی ارب پتی لیری پیج ہیں ،ان کی دولت 111 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

امریکی ارب پتی سرگی برین کا 107ارب ڈالر کے ساتھ ساتواں نمبر ہے۔لیری الیسن کی دولت 106 ارب ڈالر ہے اوہ وہ فہرست میں آٹھویں ارب پتی ہیں۔

نویں نمبر پر سٹیو بالمر 91ارب 40کروڑ ڈالر کے مالک ہیں۔بھارت کے مکیش امبانی کی دولت 90ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔اور دسویں نمبر پر ہیں۔

فوربز کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی دولت میں کمی آئی ہے۔وہ فہرست میں 15ویں نمبر پر چلے گئے۔ پچھلے سال وہ 97 ارب ڈالر کے مالک تھے جبکہ رواں برس ان کی دولت 67 ارب30 کروڑ ڈالر رہ گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

فوربز کے فہرست کے مطابق سب سے زیادہ 107 ارب پتی افراد نیویارک میں رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ برس یہ اعزاز چین کے دارالحکومت بیجنگ کے پاس تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply