• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عسکری قیادت کانیشنل ایکشن پلان پر من وعن عملدرآمد کےعزم کااظہار

عسکری قیادت کانیشنل ایکشن پلان پر من وعن عملدرآمد کےعزم کااظہار

راولپنڈی :عسکری قیادت نے بھی نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کا عزم ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق،جی ایچ کیو میں  کور کمانڈرز کی بیٹھک لگی،جس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چلینجز کا جائزہ لیا گیاجبکہ پاک بھارت کشیدگی سمیت دیگر اُمور پر بھی غور کیا گیا ۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے پاک سرزمین کے دشمنوں پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ کوئی خطرہ اور کوئی طاقت پاکستان کو جھکا نہیں سکتا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کا ہی استحقاق ہے،نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عملدرآمدکیا جائے گا،پاکستان ترقی اور امن واستحکام کی جانب گامزن ہے،اب کوئی بھی خطرہ ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز نے مادروطن کیخلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

کورکمانڈرز میں کہا گیابھارت کا ایل او سی پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا صرف آگ بڑھکا رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جلتی پر تیل کاکام کر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آرمی چیف نے مشکل کی اس گھڑی میں قوم کی حمایت کو سراہا اور  اللہ تعالیٰ کی رحمت پر شکر بھی ادا کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply