امریکی سیاسی جماعت کا گوگل پر مقدمہ

ریپبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی) نے گوگل کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آر این سی نے گوگل پر الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے کہ وہ سیاسی جماعت کی ای میلز کو مبینہ طور پر صارفین کے سپام فولڈرز میں بھیج رہا ہے۔

امریکی سیاسی کمیٹی آر این سی نے گوگل پر امتیازی سلوک اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوگل نومبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل سیاسی وابستگی اور نظریات کے باعث کمیٹی کی ای میلز کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آر این سی کا کہنا ہے کہ جی میل آر این سی گروپ کی ای میلز کو غیر منصفانہ طور پر صارفین کے سپام فولڈرز میں بھیج کر کمیٹی کے خلاف “امتیازی سلوک” کر رہا ہے جس کے باعث فنڈ ریزنگ اور ووٹ حاصل کرنے کی کوششوں پر اثر پڑتا ہے۔

آر این سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں تمام ای میلز صارفین کو ان کے ان باکس میں موصول ہو رہی تھیں لیکن انتخابات کے قریب آتے ہی تمام ای میلز سپام فولڈرز میں جا رہی ہیں۔

دوسری جانب گوگل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر ای میلز کو فلٹر نہیں کرتے بلکہ جی میلز کا سپام فلٹر صارفین کی رائے کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ری پبلکن نیشنل کمیٹی طویل عرصے سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر قدامت پسند خیالات کے خلاف امتیازی سلوک اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply