475فٹ اونچا فیرس وہیل عوام کیلئے کھول دیا گیا

چین کے شہرWeifangمیں دریا کے پل پر قائم کردہ بلند ترین فیر س وہیل عوام کی تفریح کے لئے کھول دیا گیا  ۔ یہ دیوہیکل فیر س وہیل 4سو75 فٹ اونچا ہے اور دریائےBailangکے پل پر بنا یا گیا ۔ ایک ہزار7سو71فٹ لمبے پل پر بنایا جانے والا یہ فیرس وہیل4ہزار6سو ٹن سٹیل سے بنایا گیا ، جس میں کل 36کیبن مو جو د ہیں اور ہر کیبن میں وائی فائی اور ٹی وی کی سہولت موجود ہے ۔ ڈریگن سین نامی اس فیر س وہیل کے ایک کیبن میں بیک وقت10مسافر سوار ہوسکتے ہیں جو اس کے ذریعے شہر کا دور دور تک نظا رہ کر سکتے ہیں جبکہ اس کا ایک چکر مکمل ہو نے میں28منٹ کا وقت لگتا ہے ۔ انتہائی بلندی پر موجود یہ فیرس وہیل افقی سمت میں گھومتا ہے جس میں سوار ہو کر نہ صرف پورے شہر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے بلکہ اس میں وائی فائی کے ذریعے سیلفیاں بھی اپ لوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply