• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آٹا، دالیں، چاول، تیل، پیاز، گوشت، چکن اور انڈوں سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

آٹا، دالیں، چاول، تیل، پیاز، گوشت، چکن اور انڈوں سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: آٹا، دالیں، چاول، خوردنی تیل، پیاز، گوشت، چکن اور انڈوں سمیت متعدد دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔

اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے تحت مہنگائی 13.8 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت ماہانہ بنیادوں پر چکن 15.98 فیصد اور پیاز 36.17 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ فی درجن انڈوں کی قیمت بھی 13.07 فیصد بڑھ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ جائزہ رپورٹ کے تحت خوردنی تیل کی قیمتیں مزید 1.93 فیصد بڑھ گئی ہیں جب گندم 2.06 فیصد اور چکن 16.98 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت دال مسور 5 فیصد، چاول 3 فیصد، دال ماش 2 فیصد اور دال چنا کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ میں گوشت کی فی کلو قیمتوں میں بھی 4 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ جائزہ رپورٹ کے  مطابق  گزشتہ ماہ کے دوران ٹماٹر 37.73 اور چینی 2 فیصد سستی ہوئی ہے۔

  • julia rana solicitors
  • merkit.pk
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply