• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہم ہرسطح پرریلوے میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں،شیخ رشید

ہم ہرسطح پرریلوے میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں،شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے افسران سے کہا کہ ہم ہرسطح پرریلوے میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ،جمعے کو لاہور میں وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا،  جس میں مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی سے متعلق بحث زیرغور آئی۔

وزیرریلوے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران کھل کرمسائل کی نشاندہی کریں، ٹرین آپریشن بہترکرنے کے حوالے سے جذبہ پیدا کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹیم ورک بہترہوگا توسروس فراہمی میں واضح فرق آئے گا، آپ کے ساتھ بیٹھوں گا، ریلوے اورمسافروں کی بہتری کیلئے تجاویز دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہرسطح پرریلوے میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *