• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پلوامہ واقعہ:پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی کوششیں اقوام متحدہ میں ناکام

پلوامہ واقعہ:پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی کوششیں اقوام متحدہ میں ناکام

اسلام آباد:پلوامہ واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی کوششیں اقوام متحدہ میں ناکام ہوگئی ،سلامتی کونسل نے پلوامہ حملے پر مذمتی اعلامیے میں پاکستان کا نام ڈالنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق،پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل ہوگئی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے پر سلامتی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کا نام شامل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔

پلوامہ واقعہ پر بھارتی الزام تراشیاں اور کئی ممالک کو بریفنگز بھی کچھ کام نہ آئی، بھارتی کوششوں کے باوجود سلامتی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیاجبکہ پلوامہ حملے کو دہشتگردی کا نام بھی نہیں دیا گیا ۔

بھارت کے ثبوت کے بجائے الزامات کی پالیسی کواقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل نے رد کردیا۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا تھا۔

سیکیورٹی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کا نام نہ ہونا سفارتی سطح پربڑی کامیابی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بھارت گزشتہ ہفتے سے پاکستان کا نام ڈالوانے کی کوشش کر رہا تھا ،عالمی ادارے نے بھارت کی الزامات کی سیاست مسترد کر دی،7 روز بعدجاری بیان میں حملے کودہشتگردی نہیں کہا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply