• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ 12مئی کیس:میئرکراچی سمیت 21 ملزمان پر فردجرم عائد

سانحہ 12مئی کیس:میئرکراچی سمیت 21 ملزمان پر فردجرم عائد

کراچی :انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے سانحہ 12مئی کیس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر فردجرم عائد کردی ۔

ہفتے کو کراچی کی انسداددہشتگردی عدالت میں سانحہ 12مئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس سلسلے میں میئرکراچی وسیم اختر،عمیرصدیقی سمیت 21ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر،عمیرصدیقی اورعبدالزاہدسمیت 21ملزمان پر 4مقدمات میں ترمیمی فرجرم عائد کردی۔

تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا، مفرورملزم عبدالزاہدکی گرفتاری کےباعث ملزموں پرترمیم شدہ فرجرم عائد کی گئی۔

ملزم عبدالزاہد نےدرخواست ضمانت بھی دائرکررکھی ہے، درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل نے دلائل مکمل کرلئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے مفرور 17 ملزمان کے ایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply