کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق

کراچی:کراچی کے ایک ریسٹورنٹ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کراچی میں فوڈ پوائزنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ، ایک ریسٹورنٹ میں زہریلا کھانا کھانے سے 5 بچے  جاں بحق ہوگئے  ۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ڈیڑھ سال سے 9 سال تک ہیں جن میں ڈیڑھ سالہ عبد العلی، 4 سالہ عزیز فیصل، 6 سالہ عالیہ، 7سالہ توحید اور 9 سالہ سلویٰ شامل ہیں۔

نجی اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 5 بچے جب اسپتال لائے گئے تو ان کا انتقال ہو چکا تھاجبکہ ان کی والدہ 28 سالہ بینا زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس  کے مطابق، فیملی نے صدر کراچی میں واقع ایک نجی ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا تھا،جس کے بعد طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں متاثرہ فیملی کا تعلق کوئٹہ سے ہے،فیملی اس وقت اسٹیڈیم روڈ نجی اسپتال میں موجود ہے، پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply