الیکشن کمیشن نے زندہ رکن اسمبلی کو مردہ قرار دے دیا

کراچی: پاکستان تحریک کے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انہیں مردہ قرار دے کر ووٹر لسٹ سے ان کا نام ہی خارج کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ ایک ووٹر کی جانب سے انہیں شکایت ملی کہ اس کا نام ضلع وسطی سے ضلع جنوبی میں منتقل کردیا گیا ہے تو انہوں نے چیک کرنے کے لیے جب اپنا ووٹ چیک کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کو میسج بھیجا تو بتایا گیا کہ فوتگی کے باعث ان کا نام ہی ووٹر لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے چیف الیکشن کمشنر سے استفسار کیا ہے کہ ان کی فوتگی کی تصدیق کس نے کی ہے، بتایا جائے؟

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ کیا الیکشن کمیشن کو ان کی زندگی میں ہی ڈیتھ سرٹیفکیٹ موصول ہوا ہے؟

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے بھی الیکشن کمیشن کے طرز عمل پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے گٹھ جوڑ سے ووٹر فہرستوں میں ہیر پھیر کر رہا ہے، لوگوں کے ووٹ خود بخود دوسری جگہ منتقل کر دیے ہیں۔

عالیہ حمزہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ منتقلی کا نوٹس لے۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ہمارے کارکنان کے دوسرے حلقوں میں ووٹ منتقل کر دیے گئے ہیں،

Advertisements
julia rana solicitors london

الیکشن کمیشن عوام پر شب خون مار رہا، اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply