بھارت ، گائے کے پیشاب کی سرکاری خریداری شروع

بھارتی وسطی ریاست چھتیس گڑھ ‘گؤ موتر‘ (گائے کا پیشاب) کی سرکاری طور پر خریداری کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ ریاست کےوزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے پانچ لٹر گؤ موتر بیچ کر بیس روپے کی آمدن کے ساتھ اس منصوبے کا افتتاح کیا۔

کانگریس کی حکومت والی ریاست چھتیس گڑھ نے گائے کے فضلات کی خریداری کو توسیع دیتے ہوئے اب گائے کے پیشاب کی خریداری کا بھی باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس کے لیے ریاست کے کئی اضلاع میں باضابطہ مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں بالخصوص گؤ شالاؤں میں رکھی گئی گائیوں کا پیشاب خریدا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے گزشتہ دنوں اس منصوبے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گائے کے پیشاب کی خریداری کا سرکاری ریٹ چار روپے فی لٹرمقرر کیا گیا ہے۔ پہلے روز لوگوں نے گائیوں کا 2300 لٹر پیشاب فروخت کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply