• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پُرتشدد احتجاج کے متاثرین کا نقصان پورا کرنے کی ہدایت

پُرتشدد احتجاج کے متاثرین کا نقصان پورا کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ احتجاج اور مظاہروں کے دوران شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو معاوضہ پیکج تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ متاثرین کو فہرست بنانےاورپیکج تیاری کے بعد معاوضے ملیں گے۔یاد رہے کہ حالیہ احتجاج کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف متعدد مقدمات درج کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے 31 اکتوبر کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کے احکامات کے بعد مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاج کیا۔مظاہرین نے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے علاوہ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اور بعدازاں حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان ایک معاہدے کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply