دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں

کنٹرول آف لائن کے اطراف اور دنیا بھر کے کشمیری آج یوم حق خودارادیت منائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے گزشتہ روز یوم حق خودارادیت منانے کی اپیل کی گئی تھی۔ جس کے باعث کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر کے کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں۔

اس موقع پروزیراعظم شہباز شریف نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو ان وعدوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے جو اس نے 74 سال قبل کیے تھے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کی قرارداد میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply