• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • احتساب عدالت: جعلی جائیدادیں فروخت کرنے والے 4 مجرموں کو سزا

احتساب عدالت: جعلی جائیدادیں فروخت کرنے والے 4 مجرموں کو سزا

پشاور: احتساب عدالت نے جعلی جائیدادیں فروخت کرنے والے 4 مجرموں کو سزا سنادی۔تفصیلات کے مطابق مجرمان نےدھوکا دہی سے وہ جائیدادیں فروخت کی جو تھی ہی نہیں۔ مجرمان کو دو دو سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ چاروں مجرمان پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 12 لاکھ 5 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔عدالت کی جانب سے مجرم ممتازعلی کو 2 سال قید اور 78 لاکھ 46 ہزار جرمانہ، مجرم منیر خان کو 2 سال قید اور 33 لاکھ 33 ہزار جرمانہ، اسد جاوید کو 2 سال قید اور 50 لاکھ 13 ہزار جرمانہ، جبکہ اکبرخان کو 2 سال قید اور 50 لاکھ 13 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply