جناح ہاؤس حملہ کیس میں 28 ملزمان کے اشتہار جاری

سانحہ 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 ملزمان کے اشتہار جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم اعجاز اسلم، مطیع اللہ، سدرہ گیلانی سمیت 28 ملزمان کے اشتہار جاری کرتے ہوئے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی اس دوران تفتیشی افسران نے کہا کہ ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

استدعا کی کہ عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کرے کیونکہ ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply