• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چین:مصائب میں پھنس گیا:کہیں زلزلےتوکہیں طوفانی بارشیں اوراولے:اؤنٹین میراتھن میں شریک 23 افراد ہلاک

چین:مصائب میں پھنس گیا:کہیں زلزلےتوکہیں طوفانی بارشیں اوراولے:اؤنٹین میراتھن میں شریک 23 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے صوبے گنسو میں طوفانی بارشوں اور اولیگرنے سے میراتھن میں شریک 23 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ شمالی چین کے صوبے گنسو میں پیش آیا جہاں پہاڑی علاقے میں 100 کلومیٹر ماؤنٹین میراتھن کے دوران طوفانی بارش اور اولے گرنے سے 23 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے ۔

بائی ین شہر کے میئر ژانگ ژوچن کا کہنا تھا کہ دوڑ کے کچھ شرکاء کی طرف سے مدد کا پیغام ملنے کے فوراً بعد میراتھن کی انتظامیہ نے امدادی ٹیم بھیجی جو 18 افراد کو بچانے میں کامیاب ہوگئی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کل 172 افراد میراتھن میں شریک تھے جن میں سے چند افراد لاپتہ بھی ہیں جس کے بعد ریس روک دی گئی ہے اور امدادی کارروائی شروع کر دی گئیں ہیں ،

Advertisements
julia rana solicitors london

مقامی حکام کے مطابق میراتھن کے شرکا جب بلند مقام پر 21 سے 30 کلومیٹر کے درمیان پہنچے تو انہیں شدید بارش اور برف باری نے آگھیرا اور موسم کی شدت کے باعث شرکاء جان کی بازی ہارگئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply