• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک ترک تجارتی حجم 5 بلین ڈالر تک لے کرجائیں گے، وزیراعظم شہبازشریف

پاک ترک تجارتی حجم 5 بلین ڈالر تک لے کرجائیں گے، وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک ترک تجارتی حجم کو پانچ بلین ڈالر تک لے جائیں گے۔ ترک کمپنیوں کے مسائل کی حل اور سرمایہ کاری کےلیے درپیش چیلنجوں کو حل کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکی پاکستان بزنس کونسل کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اسی سلسلے میں ترک تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ پاکستان اور ترکی ثقافت، مذہب اور بہترین تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے زلزلے اور سیلاب کے وقت میں پاکستان کی مدد کی جبکہ پاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ کورونا نے دنیا میں معاشی تباہی مچائی جبکہ یوکرین روس جنگ سے بھی خطے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے ترکی اور پاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کریں گے، ترکی اور پاکستان کے عوامی رابطے کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ ترک سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور تجارتی تعلقات کو سنجیدگی سے آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ پاکستان ترکی کی کار سازی کی صنعت سے بھی استفادہ چاہتا ہے۔

وزیراعظم کی انقرہ میں یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز زیر اہتمام مباحثے میں شرکت کی۔ ترک کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کا خاکہ بھی پیش کیا۔یونین نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی، تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر کیا جائے گا۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط کو مضبوط کرنا دورے کا بنیادی مرکز ہے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ترک کمپنیوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔ ساتھ ہی اگلے تین سال میں تجارت حجم کو پانچ بلین ڈالر تک پڑھانے پر بھی زور دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply