• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور پولیس کی شہری کا گھر سے جوتا چوری ہونے پر کارروائی: مقدمہ درج

لاہور پولیس کی شہری کا گھر سے جوتا چوری ہونے پر کارروائی: مقدمہ درج

لاہور: پنجاب پولیس نے فرض شناسی کا ثبوت دیتے ہوئے شہری کی درخواست پر کارروائی شروع کی تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ کے ایک صارف نے اسے لمحہ فکریہ قرار دے دیا۔

شہری محمد اقبال ولد تاج محمد قصور پورہ راوی روڈ لاہور کے رہائشی نے تھانہ شفیق آباد میں درخواست جمع کرائی کہ نامعلوم چور ان کے گھر میں گھس کر بائیں پاؤں کا ایک جوتا چرا کر لے گیا ہے۔

تھانے میں جمع کرائی جانے والی درخواست کے تحت درخواست گزار کو یہ علم اس وقت ہوا جب وہ 30 مئی 2022 کی شب ایک بجے اٹھے۔

لاہور پولیس کی شہری کا گھر سے جوتا چوری ہونے پر کارروائی: فرض شناسی یا لمحہ فکریہ؟

درخواست میں پولیس سے گزارش کی گئی ہے کہ چور کے خلاف سخت زیادتی کی کارروائی کی جائے اور 200 روپے مالیت کا چوری شدہ جوتا برآمد کرایا جائے۔

لاہور پولیس نے فرض شناسی کا ثبوت دیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے جمع کرائی جانے والی درخواست کے مطابق تفتیش متعلقہ انوسٹی گیشن ونگ کے سپرد کردی ہے۔

 

 

پولیس کی اس کارروائی پر ٹوئٹر صارف سید عظمت علی شاہ نے لکھا ہے کہ درخواست گزار لاہور، شفیق آباد کے ہیں، رات ایک بجے اٹھنے پر ان کا ایک جوتا گھر سے غائب ہوا ہے جس کی رپورٹ تھانے میں درج کر دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سید عظمت علی شاہ کے مطابق چور کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply