• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب میں بھی مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر

پنجاب میں بھی مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر

لاہور: پنجاب حکومت نے بھی مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر کر دی۔

پنجاب حکومت کی جنب سے مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق مزدور کو روزانہ کی بنیاد پر 961 روپے اجرت دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مزدور کی ماہانہ کم از کم اجرت میں اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہو گا۔

سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ نے ویج بورڈ کی سفارشات پر بھی نوٹیفکیشن جاری کیا۔

گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا حکومت نے بھی مزدور کی ماہانہ اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزدور کی تنخواہ 21 ہزار سے بڑھا کر 26 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاق نے بھی مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply