نہ”کافی”،نہ”چائے”۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

پرانے زمانے میں، (تم ہی بتاؤ)

کہاں تھے یہ مشروب دونوں؟
نہ ’’کافی‘‘، نہ چائے۔۔۔
فقط شوربہ، دودھ، یا سُوپ
(بد ذایقہ، بکبکا، ترش، کھٹّا)
کبھی گھر کے’’ ـلاہن‘‘کا ’’دس نمبری‘‘ تیز ٹھرّا ‘
یہی سب تھیں پینے کی چیزیں
جو سب میکدوں، قہوہ خانوں کی رونق
بڑھاتی تھیں ۔۔
کافی ‘‘یا چائے کے آنے سے پہلے!

Advertisements
julia rana solicitors

اگر نوش کرنےکو چائے یا کافی بھی ہوتی
کوئی شعر غا لبؔ میں یا میرؔ میں ہم کو ایسا بھی ملتا
’ع۔۔یہ چائے سلونی تو ہم شاعروں کے لیے ہی بنی ہے!

Facebook Comments

ستیہ پال آنند
شاعر، مصنف اور دھرتی کا سچا بیٹا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply