• صفحہ اول
  • /
  • ادب نامہ
  • /
  • میں ڈورین گرؔے ہوں(دو شخصیتوں کا مر قع ایک شخص)۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

میں ڈورین گرؔے ہوں(دو شخصیتوں کا مر قع ایک شخص)۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

اک مستغیث ، بد گو، تہمت تراشتا ہے
کیڑے نکالتا ہے، کیچڑ اچھالتا ہے
بدعت، دروغ حلفی اس کی شہادتیں ہیں
دھوکا دھڑی میں ماہر، سب کو پچھاڑتا ہے
سالوس، ڈھونگیا ہے، بکواس جھاڑتا ہے

جھوٹا، دروغ گو تو ۔۔ میرا ہی آئینہ ہے
گندا ، کثیف ہے پر، میرا ہی ’’دوسرا ‘‘ ہے
شفاّفیت میں گر مَیں، برّاق ہوں، مشعشع
جھلمل، بُجھا بُجھا سا، بے نور، ملگجا سا
یہ میرے دل میں بیٹھا، میرا ہی’ ’کل مُنہا‘‘ ہے!

یا للعجب ، یہ کیسی ہرزہ سرائیاں ہیں
جو خود سے کر رہا ہوں، یہ جانتے ہوئے بھی
یہ ’دوسری‘ بھی میری اپنی ہی شخصیت ہے

یہ مالیخولیا ہے، سودا ہے، جس سے میرا
پیوند دو برابر حصوں میں بٹ گیا ہے
میں ڈورین گرے ہوں، اک منقسم اکائی
اچھا بھی اور بُرا بھی ۔۔۔ لیکن مَیں دو نہیں ہوں
اک (۱)جسم ہوں مجسم، پھر بھی میں دو (۲) عدد ہوں

Advertisements
julia rana solicitors london

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(نوٹ) آسکر وائلڈ کا مشہور کردار جو دہری شخصیتوں کا مالک تھا ، اور ہر دو (نیک اور بد) شخصیات میں تبدیل ہونے پر دیوار پر آویزاں اُس کی تصویر بھی بدل جاتی تھی

Facebook Comments

ستیہ پال آنند
شاعر، مصنف اور دھرتی کا سچا بیٹا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply