• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چین : غیر ملکی تجارت کا حجم پہلی بار 6 ٹریلین امریکی ڈالر سے متجاوز

چین : غیر ملکی تجارت کا حجم پہلی بار 6 ٹریلین امریکی ڈالر سے متجاوز

(نامہ نگار/مترجم:طلحہ نصیر)جمعہ کے روز کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق چین کی غیر ملکی تجارت کا حجم 2021 میں 6.05 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔ جو کہ تاریخ میں پہلی بار 6 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق،
اگر اسے چینی یوآن میں شمار کیا جائے تو، چین کی غیر ملکی تجارت کا حجم سال 2021 میں39.1 ٹریلین یوآن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ جو 2020 کے مقابلے میں 21.4 فیصد زیادہ ہے اور برآمدات 21.73 ٹریلین یوآن پر آئیں، جو کہ سال 2020 کے مقابلے میں 21.2 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ درآمدات کا مجموعی حجم 17.37 ٹریلین یوآن تھا۔جو کہ 21.5 فیصد زیادہ ہے۔
جی اے سی کے ترجمان لی کوی وین نے کہا ہے کہ چین کی معیشت کی لچک اور عالمی معیشت کی بحالی نے چین کو تجارت میں مضبوط ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے میں مدد دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply