استعمال کے بعد کھائی جانے والی پلیٹیں

دنیا بھر میں پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کیلئے طرح طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں، حال ہی میں پلاسٹک کی پلیٹوں کی جگہ ایسی پلیٹیں پیش کی گئی ہیں جو کھائی بھی جاسکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولینڈ کی بائیو ٹرم نامی کمپنی ایسے برتن بنا رہی ہے جنہیں کھایا بھی جاسکتا ہے، انہیں روزمرہ زندگی میں استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ گرم کرنے کیلئے مائیکرو ویو میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ چونکہ انہیں غذائی اشیا سے بنایا جاتا ہے لہٰذا انہیں کھایا بھی جاسکتا ہے جبکہ پھینک دینے کی صورت میں یہ 30 دن میں زمین کا حصہ بن جاتے ہیں۔ پلاسٹک کے برتنوں کی طرح یہ کسی بھی قسم کی آلودگی پیدا نہیں کرتے۔ ایک ٹن جو اور بھوسی سے 10 ہزار پلیٹیں تیار کی جاسکتی ہیں، انہیں تیار کرنا بھی نہایت آسان ہے اور ایک پلیٹ کی تیاری میں صرف 2 منٹ کا وقت لگتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply