• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا کی انوکھی ساس، بہو کو گردہ عطیہ کرکے مثال قائم کردی

دنیا کی انوکھی ساس، بہو کو گردہ عطیہ کرکے مثال قائم کردی

بھارت میں ساس نے اپنی بہو سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کردی، 70 سالہ پربھا نے اپنی بہو کو گردہ عطیہ کرکے اس کی جانب بچالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی رہنے والی امیشا کو گزشتہ سال گردے کی بیماری ہوئی تھی جس کے باعث ان کا گردہ خراب ہوگیا تھا اور انہیں گردے کی ضرورت تھی۔

تاہم 70 سالہ پربھا کانتی لال موٹانامی خاتون نے اپنی بہو امیشا کی جان بچانے کے لیے اسے گردہ عطیہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیشا کی ساس پربھا کانتی لال موٹا کا کہنا تھا کہ میرے 3 بیٹے ہیں اور تینوں بہو کو گردہ دینے سے ڈر رہے تھے جس کے بعد میں نے اپنی بہو امیشا کو گردہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

70سالہ ساس نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ میں نے امیشا کو ہمشہ اپنی بیٹی کی طرح رکھا ہے، سرجری کے بعد بالکل فٹ ہوں ساتھ ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ لوگوں کو عطیہ دہندگان بننے کے لیے آگے آنے کی دعوت دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیشا کے شوہر جتیش موٹا ذیابیطس کا شکار ہیں جس کے باعث وہ اپنی اہلیہ کو گردہ عطیہ نہیں کرسکے، لیکن وہ اپنی اہلیہ کی زندگی بچانا چاہتے تھے اور اپنی ماں کی صحت کیلئے بھی فکرمند تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے امیشا کے گردے کا ٹرانسپلانٹ ممبئی کے اسپتال میں کیا گیا جہاں سرجری کے بعد امیشا کی صحت میں بہتری آرہی ہے دوسری جانب امیشا کی ساس کی طبیعت بھی ٹھیک ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply