• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غیر قانونی طورپرمقیم تمام غیر ملکیوں کے پاکستان چھوڑنے کا سلسلہ جاری

غیر قانونی طورپرمقیم تمام غیر ملکیوں کے پاکستان چھوڑنے کا سلسلہ جاری

غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں 16 دن باقی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے مطابق 31 اکتوبر تک غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہو گا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے افراد کی گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر سے غیر قانونی طور میں مقیم افغان شہریوں کے خلاف کراچی میں جاری آپریشن کے نتیجے میں اب تک کم و بیش 800 افراد حراست میں لیے جا چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کئی روز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اسلام آباد اور کوئٹہ سے 700 سے زائد غیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر قانونی دستاویزات کے بغیر رہنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ان غیر ملکیوں میں بہت بڑی تعداد افغان باشندوں کی ہے جو پاکستان کے طول و عرض میں مقیم ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply