• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری، چیف جسٹس عامر فاروق نے نوٹس لےلیا

عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری، چیف جسٹس عامر فاروق نے نوٹس لےلیا

عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کا معاملہ ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ کو پندرہ منٹ میں طلب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی پندرہ منٹ میں پیش ہونے کی ہدائت کی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 15 منٹ میں آئی جی سیکرٹری داخلہ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہدایات لے کر فورا بتائیں کہ یہ کام کس نے کیا ہے؟ اگر کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم اور وزرا کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

جس پر ایڈووکیٹ جنرل ی جانب سے پندرہ منٹ کا وقت آدھے گھنٹے تک بڑھانے کی استدعا کی گئی جو چیف جسٹس نے مسترد کردی ۔ چیف جسٹس نے مزید ہدایت کی ہے کہ یہ بھی بتائیں کہ کس کیس میں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply