گرفتاری کے فورا بعد عمران خان کا اہم ویڈیو پیغام

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے وارنٹ نیب جاری کرچکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کی فوری بعد ان کا اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا گیا ہے۔ بیان میں سنا جاسکتا ہے کہ عمران خان بتا رہے ہیں کہ جب یہ ویڈیو پیغام جاری کیا جائے گا تو وہ لازمی طور پر گرفتار ہوچکے ہوں گے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو ہمارے بنیادی حقوق ہیں وہ اور جمہوریت دفن ہوچکی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اس کے بعد آپ سے بات کا موقع نہ ملے۔ کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی عوام مجھے 50 سال سے جانتی ہے۔ کبھی نہ آئین توڑا۔ نہ کوئی قانون توڑا۔ ہمیشہ کوشش کی کہ اپنی تمام جدوجہد آئین اور قانون میں رہ کر کروں ۔

میری گرفتاری اس لیے نہیں کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہے بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ میں حقیقی آزادی کی جنگ سے پیچھے ہٹ جاؤں۔ یہ اس لیے کیا جارہا ہے کہ چوروں کا ٹولہ۔ امپورٹڈ حکومت کو میں تسلیم کرلوں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حقوق کے لیے، حقیقی آزادی کیلئے سب کو نکلنا پڑے گا۔ کسی قوم کو آزادی پلیٹ میں نہیں ملتی۔ جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ سب اپنے حقوق کیلئے نکلیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply