ٹوکیو: چین کی جانب سے تائیوان پر داغے گئے میزائل جاپان کی حدود میں گر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے تائیوان پر 5 بیلسٹک میزائل داغے جو غلطی سے جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں جا گرے۔ میزائل گرنے پر جاپان کی طرف سے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں اور فوج کو الرٹ کر دیا گیا۔
جاپان نے میزائل گرنے پر چین کی حکومت سے احتجاج کیا۔
چین نے نینسی پلوسی کے دورے کے اختتام کے ساتھ ہی تائیوان پر راکٹ داغ دیئے۔ اس سے قبل چینی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس علاقے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بارودی راکٹ پھینکے گا۔
چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے متنازع دورہ تائیوان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جزیرہ تائیوان کے ارد گرد سمندری اور فضائی فوجی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں