• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکا میں بومب سائیکلون ،نظام زندگی شدید متاثر, 4400 پروازیں منسوخ

امریکا میں بومب سائیکلون ،نظام زندگی شدید متاثر, 4400 پروازیں منسوخ

امریکا میں بومب سائکلون آگیا، شدید برف باری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں شدید سردی کا راج ہے، شمالی اور جنوبی ریاستیں زد میں ہیں، 200 ملین افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

شدید برفانی طوفان کی وجہ سے دو دنوں میں 4 ہزار 400 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ اوئرکے مطابق جمعرات کو 2 ہزار 350 امریکی پروازیں جبکہ جمعہ کو 2 ہزار 120 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

ان کے علاوہ جمعرات کے روز 8 ہزار 450 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ شدید سردی میں برفانی طوفان سے شکاگو، ڈیٹرائٹ اور منیاپولیس کے شہروں میں سفری مشکلات درپیش آسکتی ہیں۔

مسافر ریل سروس حکام نے مشی گن، الینوس، میسوری، نیویارک اور شکاگو مین درجنوں ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر تعطیلات کے دوران سفر نہیں کرسکیں گے۔

محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان کو بومب سائیکلون اور ونس اے جنریشن

قراردیا ہے، کئی علاقوں کا پارہ منفی 45 تک جاسکتا ہے، برفاری کے باعث امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور ہائی ویز بھی بند ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ یہ عام برف باری نہیں ہے، شہری احتیاط کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply