پیرس میں مارکیٹ میں فائرنگ ، 2 افراد ہلاک

: فرانس کے دارالحکومت پیرس کے سنٹرل ڈسٹرکٹ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خطرہ ٹل گیا ہے کیونکہ واقعے کے بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ہتھیار بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ حملہ آور کی عمر 69 سال ہے اور اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ حملہ آور کا فائرنگ کے پیچھے مقصد معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق 7 سے 8 فائر کیے گئے اور مارکیٹ میں افراتفری مچ گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک دوکاندار کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو دوکانوں میں بند کر لیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply