اکتوبر میں کون سے 4 ستاروں کے ستارے ہوں گے عروج پر؟

آج بھی ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سے چار ستارے ہیں جن کے لیے ماہ اکتوبر اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔

سال 2023 برق رفتاری سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور رواں سال کا دسواں مہینہ یعنی اکتوبر شروع ہوچکا ہے، ایسے میں ماہرین فلکیات نے کچھ پیشگوئیاں کی ہیں۔یوں تو مستقبل کا احوال جاننا انسانوں کے بس کی بات نہیں لیکن ستاروں کا علم رکھنے والے افراد کچھ پیشگوئیاں ضرور کرتے ہیں جو کبھی درست تو کبھی غلط ثابت ہوجاتی ہیں۔آج بھی ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سے چار ستارے ہیں جن کے لیے یہ ماہ اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔

1) برج حمل:

تمام برج میں پہلے نمبر پر موجود حمل سے متعلق ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ مہینہ ان افراد کے لیے اچھا اور خوشگوار ثابت ہوسکتا ہے، وہ افراد جن کے رشتہ داروں سے تعلقات اچھے نہیں ، وہ اچھے ونے کے امکانات ہیں، اس کے علاوہ ہوسکتا ہے کوئی ترقی ان کا اس مہینے انتظار کررہی ہو۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہ اکتوبر ان لوگوں کے لیے سال کے بہترین مہینوں میں سے ایک ہوگا۔

2) برج سرطان:

وہ افراد جو اپنی فیملی کے لیے وقت نہیں نکال پاتے، اس مہینے امکان ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں گے۔اس کے علاوہ وہ جس چیز کا کئی دنوں یا مہینوں سے انتظار کررہے ہیں، ہوسکتا ہے وہ اس ماہ انہیں مل جائے، یہ مہینہ سرطان کے لیے گزشتہ کئی مہینوں سے اچھا ثابت ہوگا۔

3) برج میزان:

اس ماہ یہ افراد اگر اپنی زندگی کو متوازن طریقے سے لے کر چلیں تو یہ ان کے لیے شاندار ماہ ثابت ہوسکتا ہے، کوشش یہ کرنی ہوگی کہ گھر اور کاروباری اور پروفیشنل زندگی الگ رکھیں، اس کے علاوہ کوئی موقع چھوٹا سمجھ کر نہ جانے دیں۔

4) برج جدی:

Advertisements
julia rana solicitors london

برج جدی کے افراد کو بھی ماہرین نے اس فہرست میں شامل کیا ہے جن کا رواں ماہ بہت اچھا گزرنے والا ہے۔ہوسکتا ہے انہیں وہ خوشخبری مل جائے جس کے انتظار میں وہ ہیں یا کوئی ایسی خواہش پوری ہوجائے جو وہ کب سے چاہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply