• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کے حوالے سے پی ٹی اےکا موقف بھی سامنے آگیا

موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کے حوالے سے پی ٹی اےکا موقف بھی سامنے آگیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق اور پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے میڈیا پر ’موبائل سمز کی دوبارہ سے تصدیق‘ اور پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے جاری خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسی خبریں درست نہیں ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پی ٹی اے نے واضح کیا کہ پاکستان سمیت بالخصوص خیبرپختونخوا میں بھی پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور افغانستان میں رومنگ پر چلنے والی موبائل سمز پہلے ہی بلاک کی جاچکی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply