دنیا کی سب سے “اونچی” شوٹنگ

برج خلیفہ کی چوٹی پر بنے اشتہار کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

فضائی کمپنی ایمریٹس کی جانب سے ایک خاتون کی 30 سیکنڈز دورانیے کی مختصر ویڈیو شئیر کی گئی، جس میں وہ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی چوٹی پر کھڑی اپنی کمپنی کی تشہیر کر رہی ہے۔

ویڈیو میں نکولے اسمتھ لدویک نامی خاتون نے ایمریٹس ایئرلائن کی ایئرہوسٹس جیسا لباس بھی زیب تن کر رکھا ہے۔ تاہم ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد لوگوں نے جہاں اس کی تعریف کی وہیں اسے فیک بھی سمجھا۔

دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے ویڈیو کو جعلی قرار دیے جانے پر فضائی کمپنی نے شوٹنگ کی پس پردہ بھی ویڈیو جاری کر دی، جس میں برج خلیفہ کی چوٹی پر بنائے گئے اشتہار کی مکمل تیاری دکھائی گئی ہے کہ کیسے خاتون کو تمام حفاظتی اتظامات کے ساتھ عمارت کی چوٹی پر چڑھایا گیا۔

اشتہار اور اس کی تیاری کی ویڈیو دیکھنے کے بعد دنیا بھر کے لوگوں نے خاتون کی بہادری کی تعریفیں کیں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 716 فٹ کی بلندی پر جاکر اشتہار شوٹ کروانے والی خاتون پروفیشنل اسکائے ڈائیور، یوگا انسٹرکٹر اور بلندیوں پر چڑھنے کی ماہر ہیں۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply