• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • راؤ انوار کو ضمانت کیوں دی گئی؟ عدالتی فیصلے نے واضح کردیا

راؤ انوار کو ضمانت کیوں دی گئی؟ عدالتی فیصلے نے واضح کردیا

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ حکم نامے میں راؤ انوار کو پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کی جانب سے جاری حکم نامہ 23 صفحات پر مشتمل ہے۔ حکم نامے کے مطابق راؤ انوار کی جائے وقوعہ پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی۔

نجی ٹی ویکی رپورٹ کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار شہر چھوڑ کر بھی نہیں جاسکتے تاہم راؤ انوار کا خاندان ان سے ملنا چاہے تو پاکستان آسکتا ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں ہرقسم کی طبی سہولیات موجود ہیں۔ راؤ انوار کی طبیعت خراب ہے تو مقامی اسپتال سے علاج کرائیں۔

گذشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر منظور کی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پانچ جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گذشتہ روز محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت منظور کی اور انہیں 10 لاکھ روپے زرضمانت مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply