جاپان میں ہر دسواں شخص 80 سال کا ہوگیا

ترقی پذیر اور دنیا کے بڑے معاشی ممالک میں شمار ہونے والے جاپان میں ہر دسواں شخص 80 سال کی عمر کو پہنچ گیا۔
تفصیلات کےمطابق جاپان کے سرکاری خبر رساں ادارے ’این ایچ کے‘ کے مطابق ملک کے تازہ سروے سے معلوم ہوا کہ جاپان میں 80 سال کی عمر کے افراد کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ گئی۔سروے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ جاپان میں 74 اور 75 سال کی عمر کے افراد کی تعداد 2 کروڑ تک پہنچ چکی ہے جب کہ 65 سال کی عمر کے افراد کی تعداد ساڑھے تین کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

مجموعی طور پر جاپانی کی تقریبا 13 کروڑ کے قریب آبادی میں سے 7 کروڑ افراد 65 سال یا اس سے زائد العمر ہیں۔سروے میں اگرچہ دیگر عمر کے افراد کا بھی اعلان کیا گیا ہے، تاہم ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ ملک کی دو کروڑ سے زیادہ خواتین 65 سال کی عمر کو پہنچ چکی ہے جب کہ اسی عمر کے مرد حضرات کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سروے سے معلوم ہوا کہ جاپان کی مجموعی آبادی میں سے 29 فیصد سے زیادہ آبادی ضعیف العمر ہے، یعنی وہ اس عمر کو پہنچ چکے ہیں، جہاں دیگر ممالک کے افراد ریٹائرمنٹ لے لیتے ہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ جاپان کی ضعیف العمر 29 فیصد آبادی میں سے 25 فیصد بزرگ افراد تاحال کام کرنے پر مجبور ہیں، وہاں کام کرنے والے افراد کی عمر 70 سال یا اس سے بھی زائد تک ہوتی ہے۔
اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ جاپان میں عام طور پر 2019 تک مرد حضرات 31 برس جب کہ خواتین ساڑھے 29 برس کی عمر میں شادی کرتی تھیں۔لڑکوں اور لڑکیوں میں تاخیر سے شادی کرنے میں بھی ہر گزرتے سال میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جب کہ ان کی جانب سے بچوں کی پیدائش نہ کرنے کے عمل میں بھی سال بہ سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply