• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پشاور میں جرگہ کےدوران فائرنگ سے 4بھائی جاں بحق،2افرادزخمی

پشاور میں جرگہ کےدوران فائرنگ سے 4بھائی جاں بحق،2افرادزخمی

پشاورمیں جرگہ کےدوران فائرنگ سے4بھائی جاں بحق اور2افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق پشاورکےعلاقےدیرکالونی غفورآبادمیں جرگہ کےدوران فائرنگ سے4افرادجاں بحق ہوگئے۔فائرنگ سے2افرادزخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ رحمان بابا کی حدود غفور آباد ہزار خوانی میں اختر علی اور وحید کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جرگہ کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار بھائی شکیل خان ، رفاقت خان، نثار خان اور وحید خان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں پی ٹی آئی ہزار خوانی کے ناظم بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر پولیس کے ہمراہ فوری طورپرموقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply