• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی: بزرگ کو چلتی موٹرسائیکل پربیوی کا بوسہ لینا مہنگا پڑگیا

کراچی: بزرگ کو چلتی موٹرسائیکل پربیوی کا بوسہ لینا مہنگا پڑگیا

کراچی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے مصروف سڑک پر کرتب بازی کرنے والے معمر موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرادیا۔

کراچی ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز نے وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیا اور ویڈیو میں نظر آنے والے موٹر سائیکل سوار شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

 

ٹریفک سیکشن گلبرگ نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تیز رفتاری غفلت اور لاپرواہی سے عوامی شاہراہ پر موٹر سائیکل چلانے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کروائی۔

Advertisements
julia rana solicitors

کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کو یاد دہانی کرائی کہ غفلت، لاپرواہی یا تیزرفتاری سے موٹر سائیکل یا گاڑی چلانا ناصرف قابل سزا جرم ہے بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ احتیاط کیجئے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیجئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply